اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے اتوار کے روز امریکی کانگریس کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں، اس امریکی منصوبے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کا یہ منصوبہ، داعش دہشت گردوں کے ساتھ جنگ کی کوششوں کی ناکامی کا باعث بنےگا۔
عراق کے وزیر اعظم نے ہفتے کی رات بھی امریکہ کے نائب صدر "جو بائیڈن" کے ساتھ ٹیلیفونی گفتگو میں، ہر اس تجویز پر، اپنی مخالفت کا اعلان کیا جو عراق کی ارضی سالمیت کے لئے خطرے کا باعث بن سکتی ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ کے اس منصوبے پر گذشتہ بدھ کو امریکی کانگریس میں ووٹنگ ہوئی تھی جس پر عراقی عوام اور حکام نے، شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
عراق کے مقدس شہر نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے بھی جمعے کو اس منصوبے کی شدید مخالفت کی اور اسے مسترد کرتے ہوئے عراقی ذرائع ابلاغ اور مختلف جماعتوں سے ملک کی تقسیم کے خلاف متحد اور ٹھوس موقف اپنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ یہ ایسے میں ہے کہ عراق کے اراکین پارلیمنٹ کی اکثریت نے بھی، کل اتوار کو اس امریکی منصوبے کو مسترد کردیا ہے۔
.......
/169